• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اور اداروں کو بھی اپنی حدود میں ہونا چاہئے، جنید اکبر خان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی حدود میں ہونا چاہئے لیکن اداروں کو بھی اپنی حدود میں ہونا چاہئے، پہلے بھی بھگت چکے ہیں آئندہ بھی گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں، فیصل واوڈا جن کا ترجمان ہے ان لوگوں کی بات کی زیادہ اہمیت ہے، پی ڈی ایم اور ن لیگ کا بیانیہ آٹھ فروری کو دفن ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر شہداء کیخلاف پراپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور ، شہباز شریف نہیں وزیراعظم پاکستان سے ملنے گئے تھے، یہ ملاقات مجبوری تھی کیونکہ وفاق نے صوبے کے 1600ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ وہ جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ بھی شریک تھیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پکڑدھکڑاور اپوزیشن کی طر ف سے جلاؤ گھیراؤ ختم ہونا چاہئے، فیصل واوڈا پیشگوئیاں کرنے میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں، تحریک انصاف حکومت سے لڑے مگر ریاست سے نہ لڑے، سوشل میڈیا پر شہداء کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ناز بلوچ نے کہا کہ سیاسی انتقام اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مخالفت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا غیرسیاسی ونگ سیاسی ونگ پر حاوی ہے۔

اہم خبریں سے مزید