• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لانے کا بھی فیصلہ سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائےایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کئے گئے،اعلامیہ کے مطابق جمعہ کوکراچی میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، ۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید