• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 4 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے کم لیکن اوپن مارکیٹ میں 4پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 44پیسے تک کااضافہ،پاؤنڈ بھی 50پیسے مہنگا ہو گیا، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.30روپے سے کم ہو کر 278.25روپے اور قیمت فروخت 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.50 روپے ہو گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 4 پیسے کے اضافے سے 277.01روپے سے بڑھ کر 277.05 روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 279.69 روپے پر برقرار رہی،یورو کی قیمت خرید 43 پیسے کے اضافے سے 294.33 روپے سے بڑھ کر 294.76 روپے اور قیمت فروخت 44پیسے کے اضافے سے 297.04 روپے سے بڑھ کر 297.48روپے ہو گئی۔جمعہ کو 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 243.15روپے سے بڑھ کر 343.65 روپے اور قیمت فروخت 346.35 روپے سے بڑھ کر 346.85 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید