کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی کے نوازشریف سے راستے جدا کیوں ہوئے، مسلم لیگ (ن) سے اختلافات کی وجہ کیا بنی، فیض آباد دھرنے میں اصل کردار جنرل (ر) فیض کا تھا یا احسن اقبال کا، جنرل (ر) قمر باجوہ کی توسیع کا فیصلہ نواز شریف کا تھا یا کسی اور کا اور شاہد خاقان عباسی کی نئی پارٹی میں کون شامل ہونے والا ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر اس انٹرویو کے دوران تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔