کراچی (اسٹاف رپورٹر) آفاق احمد نے سندھ سے جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہلے ہی غیر مقامی اور نااہل پولیس کے ہاتھوں تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، اب سندھ سے مزید جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کا مقصد کراچی کے شہریوں کی جان ومال کو غیر محفوظ بناکر انارکی پھیلانا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ پہلے بھی عارضی تعیناتی کے نام پر ہزاروں پولیس اہلکاردادواور لاڑکانہ میں بھرتی کئے گئے پھر کراچی تعینات کردیا گیا اور اب انہیں مستقل کردیا گیاہے، اسطرح نہ صرف کراچی میں پولیس میں بھرتی کی گنجائش پر ڈاکہ ڈالا گیا بلکہ اس ڈاکے کے زریعے کراچی آنے والوں نے ڈکیتوں کا منظم نظام قائم کرڈالا۔