• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کے اغوا میں ملوث چار افسران ملازمت سے برطرف

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہری کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے میں ملوث سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر سمیت چار افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شہری کو اغوا کرکے بھتہ لیا تھا۔ اہلکاروں کیخلاف ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے چاروں پولیس افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔برطرف کیےجانے والوں میں سب انسپکٹر رفاقت ولی،اے ایس آئی لیاقت علی،اے ایس آئی جہانزیب اور اے ایس آئی حارث شامل ہیں۔ملزمان نے جاسم نامی شہری کو اغواہ کر کے سی ٹی ڈی گارڈن لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔مذکورہ اہلکاروں نے شہری سے 4 لاکھ روپے بھی طلب کئے تھے اور اہلکاروں نے شہری کو اپنے نام اسامہ،عمر فاروق اور عمران بتائے تھے۔واقعہ 31 مارچ کو پیش آیا تھا جسکا مقدمہ 4 اپریل کو ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید