• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دوسرے ہفتے بھی برقرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دوسرے ہفتے بھی برقرار رہا ، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 114روپے، انڈے کی فی درجن قیمت میں 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.10فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح بھی کم ہوکر26.94فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 10اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید