رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا۔ کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا، چاند گرہن دوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔ یورپ، شمالی اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور افریقا میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر منجمد شمالی اور انٹارکٹکا میں بھی چاند گرہن نظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے، اس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنمبرل چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔ پنمبرل چاند گرہن کا مشاہدہ عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔