• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سلامتی پر حملہ کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، شاداب رضا

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی اور امن پر حملہ کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے،پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے مل رہے ہیں،طالبان پاکستان میں دہشتگردی کررہے ہیں،پاکستان کے عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں ملک کی طرف میلی آنکھ رکھنے والوں کی آنکھ نکال دینگے،دہشتگردی کرنیوالے بھٹکے ہوئے اور یہود ونصاری ٰ کے اعلیٰ کار ہیں،انہوں نے کہا کہ مہنگائی وبے روزگاری کی روک تھام کا واحد راستہ آئی ایم ایف سے نجات اور ملکی وسائل پر انحصار ہے ، قرضوں سے ملک ترقی نہیں کرتے بلکہ مزید معاشی بحران کا شکار ہوجاتے ہیں،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ فیصلے کرنا ہونگے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید