• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: فضا سے گرائی جانے والی امداد حاصل کرنے کی کوشش، 18 فلسطینی شہید


غزہ میں فضا سے گرائے جانے والی امداد سے 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کچھ سمندر اور کچھ خشکی پر گری۔ 

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کیلئے سمندر میں کودنے والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق خشکی میں گرنے والا امدادی سامان لینے کیلئے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔ 

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔ 

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید