• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی شہر کیلینن گراڈ پر حملے کی صورت روس کا برطانیہ کو جوہری حملے کی دھمکی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن---فائل فوٹو
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن---فائل فوٹو 

روس نے برطانیہ اور نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ روسی شہر کیلینن گراڈ پر کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں ماسکو اپنے تمام دستیاب ذرائع حتیٰ کہ جوہری ہتھیار بھی استعمال کر سکتا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق روسی سفارتخانے کا یہ انتباہ برطانوی نشریاتی ادارے کی نئی 5 اقساط پر مشتمل فرضی جنگی سیریز کے بعد سامنے آیا ہے جس میں روس کے برطانیہ پر حملے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق سیریز میں فرضی برطانوی حکومت روس کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے روسی شہر مرمانسک اور کیلینن گراڈ کو نشانہ بنانے پر غور کرتی ہے، یہ پروگرام حقیقی جنگ کی پیش گوئی نہیں بلکہ ایک فرضی منظر نامہ ہے۔

روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ جو لوگ کیلینن گراڈ کی ناکہ بندی یا حملے کی حمایت کر رہے ہیں انہیں اس کے نتائج سے آگاہ ہونا چاہیے۔ 

ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ یورپ یا نیٹو سے تصادم نہیں چاہتا تاہم روسی علاقے پر حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈنمارک کی دفاعی انٹیلیجنس نے خبردار کیا ہے کہ روس آنے والے مہینوں میں مغربی ممالک اور نیٹو کے خلاف تخریبی کارروائیوں، سائبر حملوں اور دیگر ہائبرڈ سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔

ادارے نے محدود فوجی حملے کے خطرے کو کم مگر بڑھتا ہوا قرار دیا ہے۔

ادھر ماسکو نے مغربی ممالک کے خلاف ہائبرڈ جنگ یا تصادم کے ارادوں کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید