• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاندانہ گلزار ایف آئی اے نوٹس کیس سماعت عید کے بعد تک ملتوی

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے لاہور کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی اور عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس کو عید کے بعد سنیں گے ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشیاق ابراہیم اور جسٹس وقاراحمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے معظم بٹ ایڈوکیٹ جبکہ ایف آئی اے کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ نے کی۔
پشاور سے مزید