• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصہ خوانی بازار تزئین وآرائش کا آغاز،تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سامان ضبط

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کی ہدایات پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کیا گیاہے گذشتہ روزکیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک نے ایس پی سعید خان تاجر انصاف کے صدر شاہد خا ن ٹریفک پولیس اور چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز فضل محمودکے ہمراہ قصہ خوانی بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان بھی ضبط کرلیاگیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں اور اپنی دکانو ں کے آگے جو شوکیس والے اور فٹ پاتھوں پر بٹھائے ہیں انکو فوری ہٹائیں اور کسی قسم کی بھی تجاوزنہ کریں ۔
پشاور سے مزید