• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال،جھولا گرنے کا واقعہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کاتحقیقات کا حکم

Sahiwal Children Ride Incident Cm Punjab Calls The Inquiry Report
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ساہیوال کے علاقے کنعان پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

محمد شہباز شریف کی طرف سے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی سیکرٹری لوکل گورنمٹ ، ممبر وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم اور ڈی جی پی ایچ اے کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی ۔

واضع رہےکہ کمیٹی 48 گھنٹوں میں رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی، دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکا حکم بھی جاری کیا ہے ۔
تازہ ترین