• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی عمرے سے واپسی، ایئرپورٹ پر لی گئی تصویر وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اس سال رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ روز قبل مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سے تصویریں شیئر کی تھیں۔

گزشتہ روز ہانیہ عامر کی پاکستان واپسی ہوئی ہے جہاں اُنہوں نے ایئر پورٹ پر روایتی انداز میں گلے میں پھولوں کے ہار اور ہاتھوں میں گلدستہ لیے تصویر شیئر کی ہے۔

ہانیہ عامر کو اس تصویر میں انگلیوں سے جیت کا نشان بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ کی وطن واپسی ڈھیلے ڈھالے مغربی لباس میں سر پر کیپ پہنے اور ماسک لگائے ہوئی ہے۔

ہانیہ عامر کو اُن کی اس پوسٹ پر ہر معروف شخصیت و عام صارف کی جانب عمرے کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

ایسے میں کچھ صارفین ہانیہ عامر کے عمرے کے مختصر دورانیے، مغربی لباس میں واپسی پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید