• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی انجینئرز سے اظہارِ یکجہتی، چیئرمین واپڈا کا داسو پراجیکٹ کا دورہ

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی—فائل فوٹو
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی—فائل فوٹو

چینی انجینئرز سے اظہارِ یک جہتی کے لیے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے داسو پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

چینی سفیر اور چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت گزارا۔

چیئرمین واپڈا نے چینی تعمیراتی کمپنی کے کنسٹرکشن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

چینی انجینئرز کو پیش آئے دہشت گردی کے واقعے پر چیئرمین واپڈا نے شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر چینی ورکرز سے اظہارِ تعزیت کیا۔

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے اس موقع پر کہا کہ مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ واقعے کے ذمے داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ داسو سمیت واپڈا منصوبوں پر سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جا رہے ہیں، متعلقہ فریقین کی مشاورت سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین واپڈا نے نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں باہمی تعاون میں دراڑ ڈالنے میں ناکام رہیں گی۔

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے پانی اور پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں چین کی تعمیراتی کمپنیوں کی تعریف بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید