• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت پر 3 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں گزشتہ ماہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 3 سالہ معصوم بچی کو قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرنے کا دعویٰ کرلیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں 23 فروری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے میں 3سالہ حورین جانبحق ہوگئی تھی،فائرنگ کے واقعے میں 18سالہ رافعہ بھی زخمی ہوئی تھی، کورنگی پولیس نے کا کہنا ہےکہ حورین کے قتل اور رافعہ کو زخمی کرنے میں ملوث ملزمان عدیل اور سہیل کو کو تیکنیکی بنیاد پر کارروائی کرکے گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان سےغیر قانونی اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید