دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان اوورسیز بزنس کمیونٹی ہالینڈ کی طرف سے تجارتی وسرمایہ کاری قونصلر رضوان الحق کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ رضوان الحق اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے واپس پاکستان جا رہے ہیں۔ الوداعی افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان اوورسیز بزنس کمیونٹی ہالینڈ کے مظہر حسین نے کہا کہ رضوان الحق کی مدت میں دوطرفہ تجارت کا ہدف ڈبل سے بھی تجاوزکیا۔ رضوان الحق نے پاکستانی تارکین وطن سے اچھے روابط قائم کئے۔جمیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا رضوان الحق نے کمیونٹی کے مسائل کو ترجحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے ایک مثبت کردار ادا کیاہے ۔وہ تمام پاکستانی کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلے، ان کی کمیونٹی کے حوالے سے گراں قدر خدمت کو سراہا گیا۔ ان کی جگہ پر تعینات ہونے والے تجارتی و سرمایہ کاری قونصلر محمد شفیق حیدر ورک اور فرسٹ سیکرٹری جمال ناصر نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی ممبران اور بزنس کمیونٹی کے عہدے داران محمد ارشد ،چوہدری شوکت ،عابد غزنوی ،رؤف غوری ،میاں فرخ اور حاجی ہارون نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان اوورسیز بزنس کمیونٹی ہالینڈ نے خصوصی الوداعی کلمات سے رضوان الحق کو رخصت کیا اور نئے آنے والے افسر محمد شفیق حیدر ورک کو خوش آمدید کہا۔