• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ملازمین کی تفصیلات کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملازمین سے متعلق تفصیلات لینے کیلئے سول انٹلیجنس ایجنسی کوٹاسک دیدیا ۔ ایجنسی نے اعلیٰ سرکاری ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کر دیں، انٹیلی جنس ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اہم ترین عہدوں پر تقرریوں سے قبل ادارے نے متعلق تفصیلات لینے کیلئے سول انٹیلیجنس ایجنسی کوٹاسک دے دیا، انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20اور21کے ملازمین سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ آفیسرزکی مالی طور پر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید