• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی، پاک افغان بارڈر پر عالمی قوانین نافذ کرنا ہونگے، خواجہ آصف

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے اور باوجود ہماری کوششوں کے کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا،پاک افغان بارڈر پر عالمی قوانین نافذ کرنا ہونگے، پاکستان میں دہشتگردی کا منبہ افغانستان میں ہے ، کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا،،،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر عالمی قوانین نافذ کرنا ہونگے، دہشت گردوں کے ٹھکانے ان کے علم میں ہونے کے باوجود ان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ دہشتگردی کو آپریٹ کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید