• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل ملاقاتوں کا دو ہفتوں کی پابندی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے اڈیالہ جیل ملاقاتوں پر دو ہفتوں کی پابندی کانوٹیفکیشن غیر موثر ہونے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا جبکہ عدالت نے قیدیوں کی ارینجمنٹ سے متعلق چیف کمشنر اسلام آبادسےرپورٹ طلب کر لی ۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی‘اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کو بتایاہم نے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید