• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایل این جی کا کم استعمال، ترسیلی نظام پر شدید دباؤ

اسلام آباد (خالد مصطفی ) پاکستان میں گیس کی تر سیلی کا نظام شدید دباؤ میں ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ اقتصادیات کے مختلف شعبوں کی جانب سے آر ایل این جی کا کم استعمال ہے یہی وجہ ہے سسٹم لائن پر یشر خطر ناک حد تک 5003ملین کیوبک فٹ یومیہ( ایم ایم سی ایف ڈی )ہوگیا ہے ۔ ٹر انسپور ٹیشن لائن میں گیس پر یشر کی یہ سطح کسی بھی وقت تباہ کن صورتحال اختیار کر سکتی ہے ۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس اور ڈائر یکٹو ریٹ جنرل گیس نے پاور ڈویژن کو درآمد شدہ گیس کا استعمال بڑھانے کے لیے متعدد خطوط لکھے یہ بات بدھ کو یہاں وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مارچ اور اپریل کےلیے آر ایل این جی کی طلب 480اور470ایم ایم سی ایف ڈی ہے ۔ جبکہ اوسط350ایم ایم سی ایف ڈی استعمال ہورہی ہے ۔ جس کے نتیجے میں لائن پیک پریشر بڑھنے سے پائپ لائن پھٹ جانے کا خدشہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید