• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو تحریک انصاف کو 30 مارچ کے جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے ۔ بدھ کو پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں۔پی ٹی آئی کے وکیل و رہنما شیر افضل مروت نے کہاکہ ہم اب 6اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید