• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے ملزم کی تلاش، غلام مرتضیٰ جتوئی کی ہائش گاہ پر چھاپہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے مبینہ طور پر قتل کے ملزم کی تلاش کے لئے سابق وزيرِ اعظم مرحوم غلام مصطفیٰ جتوئی کے بیٹے سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی ہائش گاہ پرمنگل کو رات گئے چھاپہ مارا،چھاپہ میں مورو، نوشہرو فیروز، نوابشاہاور کراچی کی پولیس کی بیس سے زائدپولیس موبائلوں میں سوار دو سو کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ،اہل خانہ کے مطابق پولیس نے ڈیفنس میں واقع جتوئی ہاؤس کا گھیراؤ کیا اور مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوگئےپولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ،پولیس کی جانب سے پورے گھر کی تلاشی کی گئی ، الماریوں سے سامان نکال کر پھینک دیا گیا،گھر میں صرف عورتیں موجود تھیں، پولیس کو بتایا بھی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ پولیس نےگھر میں موجود عورتوں اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ہراساں کیا ہمیں پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے، جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے،مسز نوین مرتضیٰ جتوئی نے کہاہےکہ پیپلز پارٹی کے خلاف سیاست جرم بنادیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید