• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بیٹے کے مزے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نئےڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بیٹے کے مزے،سرکاری گاڑی اور ڈی جی ایس بی سی اے کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے لگاچارج سنبھالتے ہی ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے اپنی سرکاری گاڑی اور کرسی بیٹے کے حوالے کر دی بیٹا گاڑی اور کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے لگا شوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ڈی جی کی کرسی پر بیٹھ کر بیٹا احکامات صادر فرماتارہا اور ویڈیو بھی بنواتا رہا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرشید سولنگی کا بیٹا پرسکون انداز میں ٹھاٹھ باٹھ کے ساتھ احکامات جاری کر رہا ہے جبکہ ڈی جی ایس بی سی اے کا بیٹا سرکار کی جانب سے الاٹ سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر پولیس لائٹ لگا کرویڈیو بھی بناتا رہا شہریوںاور ایس بی سی اے کے افسران نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیوز وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کو بھی بھیجیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید