پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے فضل الہٰی کو پولیس لائنز پشاور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
فضل الہٰی نے پولیس لائنز گیٹ پر ویڈیو ریکارڈ کر کے وائرل کر دی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فضل الہٰی ک کہنا ہے کہ پولیس لائنز کے باہر کھڑے ہیں، ہمیں کہا گیا کہ اندر نہیں جانا۔
فضل الہٰی نے پولیس اہلکار سے سوال کیا کہ کیا ایم پی اے اندر نہیں جا سکتا؟
پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ آج وی آئی پی پروگرام ہے، کسی افسر سے اپائنمنٹ لے کر آئے ہو۔
فضل الہٰی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ صاحب یہ ہماری حالت ہے، ہم کیا کریں، خودکشی کریں؟ اللّٰہ رسول کا واسطہ ہے، ہمیں اتنا نہ گرائیں۔