• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ترجمان بلاول ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 اپریل کو جلسہ رمضان کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔ 

ترجمان سریندر ولاسائی کے مطابق شہید بھٹو کی برسی کا جلسہ 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید