• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔مقابلہ گلستان جوہر بلاک 11 گلشن اقبال سے راشد منہاس روڈ نزد اتوار بازار تک ہوا۔پولیس نے چیکنگ کے لیئے 125 موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں تین ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔تینوں ملزمان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دو ملزمان دم توڑ گئے۔ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل افضل نثار ولد عبدالستار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید