• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کی کامیابی نوٹیفائی نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی ہائیکورٹ پہنچ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کی جانب سے پی ایس 129 پر کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق سیف باری نے پی ایس 129 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید