• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزوہ بدر کی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشاعت کا ذریعہ بنی، سیّد شاہ عبد الحق قادری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) جماعت اہلسنّت پاکستا ن کراچی کے امیرعلامہ سیّدشاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ غزوہ بدر کی فتح اسلام کی عالمگیر ترویج و اشا عت کا ذریعہ بنی، مسلمانوں نے حربی سازو سامان کی قلت کے با وجود اپنے سے تین گنا دشمن کے مقا بلے میں نبی کریم ؐکی اطا عت و محبت اور جذبہ شہادت سے سر شار ہو کر جنگ بدر میں کارہائے نما یا ں ادا کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یوم بدر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر نے کفر و اسلام اور حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا۔تاریخ اسلام میں شہدائے بدر کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور کفر کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے اطاعت رسول کی خا طر صحابہ کرام کی طرح ہمیں بھی قربانی کا جذبہ بیدار کر نا ہو گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید