لندن (پ ر) برطانیہ میں پاکستان کے تمام مشنز مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRPs) کی پروسیسنگ کیلئے اپوائنٹمنٹ لیے بغیر حج درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ حج درخواست دہندگان کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کلیئرنگ ایجنسی کے ذریعے نیشنل اسٹیٹس (این ایس) کی تصدیق کو 07دنوں کے اندر نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مناسبت سے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں تمام قونصل خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ برطانیہ میں پاکستان کے تمام مشنز پر ایم آر پی کی پروسیسنگ کیلئے حج درخواست دہندگان کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔