• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل غیر حاضری پر FIA انسپکٹر کو انتہائی سزا تجویز

کراچی (اسد ابن حسن) امریکہ میں علاج کا جواز بناتے ہوئے نوکری سے طویل عرصے تک غیر حاضر ہونے اور مبینہ طور پر رشوت وصولی کو انکوائری افسر ڈائریکٹر سائبر کرائم ساؤتھ ڈاکٹر محمد فاروق نے انتہائی سزا (نوکری سے برخاستگی) کی سفارش کی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کراچی میں تعینات انسپکٹر اسٹیفن شریف گزشتہ برس جون میں 18 یوم بغرض علاج امریکہ رخصت پر گئے (بمعہ اہل خانہ)۔ رخصت ختم ہونے پر ڈائریکٹر اور ڈی جی سے مزید ایک مرتبہ تین ماہ اور دوسری مرتبہ چھ ماہ کی توسیع کی درخواست واٹس ایپ پر کی جو دونوں نامنظور کر دی گئیں۔ درخواست کے ساتھ واٹس ایپ پر میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی بھیجے گئے تھے۔ درخواستیں نامنظور ہونے کے باوجود وہ ڈیوٹی پر واپس نہیں آئے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ڈی جی نے افسر کے خلاف کارروائی کا ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون کو مراسلہ تحریر کیا۔

ملک بھر سے سے مزید