• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کو بطور ادارہ بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھےگئے خط کے تناظر میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ کسی بھی حالات میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی۔فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔فل کورٹ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق26مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے6ججز کا خط ملا، معاملےکی سنگینی پر اسی دن چیف جسٹس نے اسلام آبادکے6 ججزکو مدعوکیا اورہر جج کے تحفظات کو انفرادی طور پر سنا گیا ۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد فل کورٹ اجلاس دوبارہ بلایا گیا۔ اجلاس میں ججز کو وزیراعظم سے ملاقات پر بریف کیا گیا، فل کورٹ میٹنگ نے 6ججز کے خط میں اٹھائے گئے ایشوز پر غور کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم سے ملاقات میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی حالات میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا‘ملاقات میں انکوائری کمیشن تشکیل دینےکی تجویز آئی۔

اہم خبریں سے مزید