• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منور فاروقی کو حقہ بار سے حراست میں لیے جانے پر یوٹیوبر ایلوش یادو کا دلچسپ ردِ عمل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے حقہ بار سے حراست میں لیے جانے پر یوٹیوبر ایلوش یادو نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ممبئی پولیس نے ایک حقہ بار پر چھاپہ مارتے ہوئے منور فاروقی کو 14 دیگر افراد کے ہمراہ حراست میں لے لیا تھا۔

بعد ازاں منور فاروقی سمیت دیگر افراد سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے آخر کار اِنہیں رہا کر دیا تھا۔

حقہ بار پر چھاپے اور منور فاروقی کے حراست میں لیے جانے کی خبر منٹوں میں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔

اس واقعے پر ایلوش یادو نے ایکس (ٹوئٹر) کا سہارا لیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ایلوش یادو نے اپنی ایکس پوسٹ میں سوال پوچھا کہ کیا سلمان خان کی میزبانی میں شو جیتنے کے بعد زندگی غلط موڑ لیتی ہے؟

انہوں نے ایک اور پیغام میں مزید لکھا کہ ’بگ باس جیتنے کے بعد سب کا برا وقت شروع ہو جاتا ہے کیا؟‘

یاد رہے کہ ایلوش یادو بھی بگ باس (او ٹی ٹی) کے فاتح رہ چکے ہیں، اُنہوں نے بگ باس او ٹی ٹی کا دوسرا سیزن جیتا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید