• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار پاکستان کے 32 اساتذہ انگریزی سکھانے جاپان پہنچ گئے

ٹوکیو(عرفان صدیقی)پاک جاپان کی تاریخ میں پہلی بار جاپان نے پاکستان سے انگریزی سکھانے کیلئے 32اساتذہ منتخب کرلیے۔

 بہترین تنخواہ اور مراعات کے ساتھ تمام اساتذہ جاپان پہنچ گئے ، جاپان میں انگریزی زبان سکھانے کیلئے پاکستانی اساتذہ کا انتخاب پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

 سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ ، تفصیلات کے مطابق جاپان ہمیشہ سے انگریزی زبان سکھانے کے لیے انگریزی زبان بولنے والے ممالک کے شہریوں کو ہی ملازمت فراہم کرتا رہا ہے، تاہم سفارتخانہ پاکستان اور سفیر پاکستان کی ذاتی کوششوں سے جاپان کی معروف کمپنی نے پہلی دفعہ پاکستان سے بتیس معاون انگلش ٹیجرز کو ملازمت فراہم کی ہے۔

 اس حوالے سے گزشتہ دنوں سفارتخانہ پاکستان نے پاکستان سے آئے ہوئے انگریزی زبان کے اساتذہ کو سفارتخانے آنے کی دعوت دی ۔

ملک بھر سے سے مزید