• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں متحارب ارکان کے درمیان جھڑپ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں متحارب ارکان کے درمیان قانونی ٹیم اور وکلا کے کردار اور کارکردگی کے حوالے سے اس وقت جھڑپ ہوگئی جب جیل میں جماعت کے بانی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست کے بارے میں تحفظات ظاہر کئے گئے۔ 

اجلاس میں جماعت کے سینئر وائس چیئرمین شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو فراہم کردہ ملاقاتیوں کی فہرست پر اعتراض کیا گیا اور موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت نے خود ہی فہرست مرتب کی اور اسے جمع کرادیا۔ 

کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ شیر افضل نےخود سےکیونکر فیصلہ کرلیا۔ بیرسٹرگوہر کو اس معاملے سے کمیٹی کو مطلع کرنا چاہئے تھا۔

 شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر اپنے نام کیوں دے آئے ہیں۔ کمیٹی کے اندرونی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہے کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کورکمیٹی کی طرف سے دیئے گئے نام ہی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل کئے جائیں گے۔ 

بانی چیئرمین کی بات ٹھیک طور پر ارکان تک نہیں پہنچائی جاتی آئندہ کمیٹی کی مشاورت سے فہرست بنائی جائے گی اور اس کے مطابق وہی لوگ ملاقات کرینگےجو فہرست میں شامل ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید