• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوالالمپور (جنگ نیوز ) ملائیشیا نے اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ہفتہ کو یہاں پولیس حکام نے بتایا کہ36سالہ ملزم کو کوالالمپور میں ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا ۔ وہ گزشتہ 12مارچ کو6ہینڈ گنز اور 200گولیوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے بذریعہ پرواز کو الالمپور پہنچا تھا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس رضا رللوین حسین نے ایک پر یس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کے پاس سے جعلی فرانسیی پاسپورٹ بھی ملا ۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم سے اسرائیلی پاسپورٹ بھی برآمد کرلیا گیا ۔ شک ہے کہ ملزم اسرائیلی انٹیلی جنس کا رکن ہے ۔ جبکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک اور اسرائیلی سے خاندانی جھگڑا ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید