کراچی(این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری کے معاملے پر غیرمعمولی سالانہ عام اجلاس 20اپریل کو کراچی میں طلب کر لیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تناظر میں اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کے تمام شیئر ہولڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت اہم معاملات پر شیئر ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے ہونے والے اب تک تمام اقدامات سے بھی اجلاس میں شیئر ہولڈرزکو بریفنگ دی جائیگی جبکہ ممبران ای ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کو ابھی استعمال کرینگے۔