• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ میں مہنگائی کی شرح 1.71 فیصد بڑھ گئی‘ ادارہ شماریات

کراچی(این این آئی)فروری2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی1.71فیصد بڑھ گئی ۔

 ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 27.06 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.43 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 2.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.90 فیصد رہی جب کہ گذشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 18.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید