• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف مقامات پر کار پارکنگ کے لیے دوبارہ نیلامی

کراچی(اسد ابن حسن) کراچی کے مختلف علاقوں میں کار پارکنگ کی وصولی کے لیے تین اداروں (کے ایم سی، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز) میں تنازع بدستور جاری ہے اور ایک دفعہ پھر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کار پارکنگ کی فیس وصولی کے لیے ٹھیکے دینے کے لیے دوبارہ نیلامی کا اشتہار شائع کروایا ہے۔ نیلامی کا عمل 17 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔ جن 19 علاقوں کی پارکنگ فیس وصولی کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان میں کارساز کے اطراف، کے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال کے اطراف، سندباد پارک، طارق روڈ، امتیاز سپر مارکیٹ، چیز سپر مارکیٹ گلشن اقبال، مشرق سینٹر، سیرینا موبائل مال و ہارون شاپنگ مال، ساسی آرکیڈ، ناظم اباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے سامنے کی جگہ، حیدری سنڈے موٹرسائیکل بازار اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ٹھیکے ایک برس کے لیۓ دیۓ جائیں گے۔ پبلک سے کار اور ہائی روف کے لیے 30 روپے، موٹر سائیکل کے لیے 10 روپے، کوچ کے لیے 70 روپے اور بس کے لیے 150 روپے وصول کیے جائیں گے۔ اس مد میں ادارے کو کم از کم تین کروڑ سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔

ملک بھر سے سے مزید