• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں اقلیتوں کیلئے دو فیصد کوٹہ، ڈاکٹر عراقی کو مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی انتھونی نوید کی زیر قیادت نیشنل لابنگ فارمینارٹی رائٹس کے 19 رکنی وفد نے بدھ کے روزجامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی اور اقلیتوں کے لئے دوفیصد داخلے کاکوٹہ مختص کرنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی سے اقلیتوں کے لئے داخلے کا کوٹہ مختص کرنے کا آغاز ہوگیاہے جو لائق تحسین اور قابل تقلید ہے،مجھے امید ہے کہ اب دیگر جامعات بھی اقلیتوں کے لئے کوٹہ مختص کرنے کے لئے جامعہ کراچی کی تقلید کریں گی اور بہت جلد ملک کی دیگر جامعات میں بھی اقلیتوں کے لئے کوٹہ مختص کیاجائے گا لیکن جامعہ کراچی کو اس میں سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید اور آنے والے وفد کو بتایا کہ جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے مذہبی اقلیتوں کے لیے دو فیصد داخلہ کوٹہ پالیسی کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔