• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے فلسطینی سفیر احمد جواد ربیعی کی ملاقات

—ـ فائل فوٹو
—ـ فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیعی نے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی شریک تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تہنیتی پیغام بھیجنے پر فلسطینی صدر محمود عباس کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے، پاکستان نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر فلسطین کاز کی مسلسل حمایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اُنہوں نے 32 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور اسرائیل کی جانب سے قرارداد نظر انداز کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

فلسطینی سفیر نے فلسطینی عوام کی حمایت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید