لاہور ہائی کورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی سی ٹی ڈی کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق پانچوں خطوط راولپنڈی اور اسلام آباد کے پتے سے لاہور بھجوائے گئے، سی ٹی ڈی کی ٹیم تحقیقات کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی بھی خطوط کا مشاہدہ کر رہی ہے، ان خطوط سے پاؤڈر بھی برآمد ہوا تھا جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ یہ خطوط گزشتہ روز سوا 11 بجے کے بعد یکے بعد دیگرے ججز کو موصول ہوئے تھے۔