ریاض (اے پی پی)سعودی عرب نے سونے کے اسمگلر کوبھارت کے حوالے کردیا۔نیوز ویب سائٹ کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے بھارت کے حوالے کیا گیا سونے کا اسمگلر بھارتی پولیس کو مطلوب تھا اور انٹرپول نے اس کے وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔سعودی انٹر پول نے کہا ہے کہ حوالے کئے گئے شخص کا نام شوکت علی ہے، جسے گزشتہ روز ممبئی روانہ کردیا گیا ہے۔