• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچو! کیک سالگرہ ، عیدیا دیگر تقریبات کے ہوں، اپنی رنگت، مختلف ذائقے اور خوبصورتی کی بنا پر پسند کیے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے کیک کے بارے میں بتا رہے ہیں، جنہیں ایک امریکی آرٹسٹ نتالی سائیڈ سرف نے تیار کیے ہیں جو انہیں عجیب و غریب اور اشکال دیتی ہیں کہ انہیں دیکھ کر کھانے والا خوفزدہ بھی ہوسکتا ہے۔ 

انسانی ہیولے سے لے کرخوفناک مخلوق والے کیک دیکھنے میں اصلی لگتے ہیں۔یہ ونیلا اور مکھن کریم سے بنے ہوتے ہیں، انہیں حتمی شکل دینے کے بعد چاکلیٹ میں بہت سے رنگ ملاکر ان پر تہہ لگائی جاتی ہے۔ خاتون کا اسٹوڈیو مشہور شخصیات کی اشکال کے کیک سے بھرا رہتا ہے۔