اسرائیل کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تل ابیب میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ ایک شخص نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین کی ریلی پر ایک شخص نے کار چڑھادی جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئی، خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔