امریکی وزیر خزانہ کی بیجنگ میں چینی وزیرِ اعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات کا مقصد چین کی پیداواری صلاحیت سے متعلق امریکی خدشات دور کرنا تھا۔
امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ایک سال کے دوران امریکا اور چین کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی ترقی کا دارومدار براہ راست مذاکرات پر ہے۔
چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو شراکت دار ہونا چاہیے نہ کہ مخالف، امریکی وزیر خزانہ کے دورے کے دوران تعمیری پیش رفت ہوئی ہے۔