• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بابر اعظم: فوٹو : انسٹا گرام
بابر اعظم: فوٹو : انسٹا گرام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں، انشاءاللّٰہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ اور کپتانی کو الگ رکھتا ہوں، محنت اور لگن کامیابی کی بنیاد ہے، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں، انہیں رن آؤٹ ناپسند ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت اور خصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا، بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبر درست نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پر دکھ ہوا، اس دن سو نہیں سکا تھا۔

بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ کین ولیم سن کی کور ڈرائیو پسند ہے، پیٹ کمنز سب سے مشکل بولر ہیں، پاکستان کے بعد دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کیریئر کی ابتداء میں منصور رانا، اعجاز احمد اور علی ضیاء نے بہت مدد کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید