لوٹن (نما ئندہ جنگ) سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ 16اپریل کو نجی دورے پر وطن عزیز روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل اور کنزرویٹو پارٹی لوٹن کونسل اپوزیشن لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان، سابق مئیر لوٹن طاہر محمود ملک، ماسٹر چوہدری صابر حسین اور محمد فیاض قریشی سے غیر رسمی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔