دبئی پولیس کی جانب سے فون فراڈ کرنے والے 494 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان بینک صارفین کو نشانہ بناتے تھے۔
دبئی پولیس کے مطابق ملزمان میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
دبئی پولیس کو فون فراڈ کا شکار افراد کی 400 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
دبئی پولیس کے مطابق دھوکا بازوں نے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے کالز اور ای میلز کے حربے استعمال کیے تھے۔
دبئی پولیس نے فراڈ میں استعمال ہونے والی رقم، فون اور لیپ ٹاپس ضبط کر لیے ہیں۔
دبئی پولیس کی جانب سے بینکنگ کی تفصیلات شیئر کرنے سے متعلق صارفین کو پھر سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔